• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا

پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔کیویز کی جانب سے گلین فلپس اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں فہیم اشرف نے کولن منرو کو بولڈ کردیا۔مہمان ٹیم کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز کولن ڈی گرینڈ ہوم تھے جنہیں عثمان خان شینواری نے رن آؤٹ کیا۔96 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ ولیم سن کی گری جو 60 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے، شاداب خان کے اسی اوور میں گلین فلپس کو بھی 26 رنز پر پویلین بھیج دیا۔اس کے بعد اگلے ہی اوور میں عماد وسیم نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کے اوور میں مارک چیپمین 2 اور سیفرٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ٹم ساؤتھی بھی بغیر کھاتا کھولے رن آؤٹ ہوئے اور راس ٹیلر 7 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے۔آخری دونوں بلے بازوں کو وقاص مقصود نے آؤٹ کیا، فرگوسن اور سیتھ رینس ایک ایک رنز بناسکے۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور گرین شرٹس نے یہ میچ 47 رنز سے جیت 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان 3، وقاص مقصود 2، عماد وسیم 2 اور فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا لیکن 29 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 11 رنز بناکر فرگوسن کا شکار بنے جس کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم نے بہترین کھیل پیش کیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 94 رنز بنائے۔پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 79 رنز بناکر گرینڈ ہوم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے اسی اننگز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔پاکستان کی تیسری وکٹ شعیب ملک کی گری جو 19 رنز بناکر گرینڈ ہوم کا شکار بنے جب کہ محمد حفیظ 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بابر اعظم اور محمد حفیظ کے شاندار کھیل کے بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 2 اور فرگوسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جب کہ پاکستان اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا۔پاکستان نے 31 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کیویز کو 2 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔کیویز کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے تمام کھلاڑیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ کیویز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیں گے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی متحدہ عرب امارات میں ہونی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply