• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر کی بالاکوٹ میں ہنگامی لینڈنگ

خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر کی بالاکوٹ میں ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی سے)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر کی موسم کی خرابی کے باعث خیبرپختونخوا کےعلاقے بالا کوٹ میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی تاہم اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر رہنما بھی بحفاظت لینڈ ہوئے۔واضح رہے کہ مانسہرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ایک جلسہ عام کا انتظام کیا تھا جس سے چیئرمین بلاول بھٹو، خورشید شاہ اور نیئر بخاری سمیت سینیئررہنماؤں نے خطاب کیا۔ہیلی کاپٹر میں خورشید شاہ کے علاوہ پی پی پی کی خاتون رہنما شیری رحمٰن، سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی اورنیئربخاری بھی موجود تھے۔پی پی پی کے رہنما مانسہرہ میں جلسےکے بعد کاغان جارہے تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو موسم کی خرابی کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔پیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد خورشید شاہ اور دیگر رہنما ٹیکسی میں سوار ہو کر کاغان روانہ ہوئے۔شیری رحمٰن نے ٹویٹرمیں اپنے پیغام میں کہا کہ ‘کاغان جاتے ہوئے ہیلی کو خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا لیکن مقامی افراد کے پیار نےاس کا مداوا کیا۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *