ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بہترین غذا

اگر دیکھا جائے تو انسان کا وجود جتنا مضبوط ہے اتنا ہی کمزور بھی ہے، جس طرح جسم کے کسی ایک حصے میں درد ہو تو پورا جسم اس درد کو محسوس کرتا ہے۔انسان کی نشونما اور اس کی صحتیابی میں ہڈیوں کا کردار بے حد اہم ہوتا ہے، اگر انسان کی ہڈیاں ہی کمزور ہوجائیں تو وہ بے شمار کام کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے اور ہر وقت سُستی اور تکلیف کا شکار رہتا ہے۔آج ہم آپ کو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے ایک ایسی بہترین غذا بتانے جارہے ہیں جس کے استعمال سے کمزوری کا خاتمہ ہوگا جبکہ کئی بیماریاں بھی دور ہوجائیں گی۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ بزرگوں کے لئے دہی کے استعمال بہت فائدہ مند  ہے۔ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دہی میں کولہے کی ہڈی کیلئے زیادہ کثافت ہوتی ہے، یہ نہ صرف بزرگوں بلکہ مرد اور خواتین میں بھی آسٹروپروسس کے خطرات کو کم کردیتا ہے۔آسٹروپروسس ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جس میں ہڈیوں کی مضبوطی کم ہو جاتی ہے اور فریکچر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔حال ہی میں ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ خواتین کا دہی کھانا ان میں 31 فیصد آسٹو پینیا یعنی وہ حالت جس میں جسم نئی ہڈی نہیں بناتا اور 39 فیصد تک آسٹروپروسس کا خطرہ کم کردیتا ہے۔اس کے برعکس مردوں میں دہی کا استعمال آسٹروپروسس کے خطرے کو 52 فیصد تک ختم کر سکتا ہے۔ اسی لئے اپنی روز مرہ غذا میں دہی کا استعمال یقینی بنائیں، ہڈیوں کو تقویت بخشیں اور انہیں مضبوطی فراہم کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply