• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے گئے

11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے گئے

الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے ملک میں11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملک میں سیلابی صورت حال کے باعث ملتوی کر دیے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا ہے، ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے157، پی پی 139، پی پی 241 میں ضمنی الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 22، این اے 24، این اے 31 ، این اے 45 پر 25 ستمبر کےضمنی الیکشن بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply