• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بدعنوانی سے پاکستان کی ترقی متاثر ہوئی ہے ،وزیراعظم

بدعنوانی سے پاکستان کی ترقی متاثر ہوئی ہے ،وزیراعظم

بدعنوانی نے پاکستان کی ترقی کو متاثر کیا، وزیراعظم وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں اور وائٹ کالر جرائم سے نمٹنے کے لئے چین کا تعاون درکار ہے۔ بیجنگ میں سینٹرل پارٹی سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے مستقبل کی قیادت سے بات کر رہا ہوں، 60 کی دہائی میں پاکستانی شرح نمو سب سے زیادہ تھی لیکن بدعنوانی نے پاکستان کی ترقی کو بری طرح متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شمالی کوریا اور ملائیشیا کے لئے بھی ماڈل تھا، لیکن بدقسمتی سے حکومتی طبقے کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ نے ملک کے لئے مسائل پیدا کئے۔ انہوں نے کہا کہ 1996 میں بدعنوانی کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا، کرکٹ کو خیرباد کہہ کر سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی ، لیکن اس وقت ہماری جماعت کو اہمیت نہیں دی گئی اور آج تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply