روشن خیالی۔۔۔۔۔عبدالحنان ارشد

بہت پرانا دوست برسوں بعد بیرونِ ملک سے ڈاکٹریٹ
کی ڈگری لے کر پاکستان واپس لوٹا تھا۔
اپنی شادی کا کارڈ دینے ہماری طرف تشریف لایا۔
کہنے لگا بھائی مسلمانوں کو روشن خیال ہونا چاہیے
، قدامت پسندانہ رویے کو چھوڑنا پڑے گا،
دنیا کے ساتھ چلنا ہو گا، ہماری تعلیم کا کیا فائدہ؟
اگر ہم اپنی سوچ ہی نہ بدل سکیں۔
میں نے بات کا رخ تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ
تمہارا اتنی دیر بعد شادی کرنا، کوئی خاص وجہ۔
کہنے لگا یار تم تو جانتے ہو پہلے اپنے مسلک
اور پھر اپنی برادری کی لڑکی ملنا کتنا مشکل ہے۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply