نواز شریف کو مقتول کے گھر نہ جانے کا مشورہ

گجرات(اپنے نمائندہ سے)سابق وزیراعظم نواز شریف کا 19 اگست کو لالہ موسیٰ جانے کا امکان ہے، جہاں وہ اسلام آباد سے لاہور جی ٹی روڈ ریلی کے دوران گذشتہ جمعے (11 اگست) کو پروٹوکول میں شامل ایک گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے حامد چغتائی کے گھر جائیں گے۔امید ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف بھی اس موقع پر اپنے بھائی کے ہمراہ ہوں گے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور پولیس نے نواز شریف کو اس دورے کو اُس وقت تک ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے، جب تک مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو شرمندگی سے دوچار کرنے والے اس واقعے میں ملوث ڈرائیور گرفتار نہ ہوجائے۔ یاد رہے کہ مقامی انتظامیہ اور پولیس، نواز شریف کے اسٹاف سے متعدد مرتبہ کیس کی تحقیقات کی غرض سے ڈرائیور اور گاڑی (SS 875) کی کسٹڈی کی درخواست کرچکی ہے۔تاہم نواز شریف کا اسٹاف، پولیس کے مطالبے پر پنجاب حکومت کی مداخلت کے باوجود، مذکورہ ڈرائیور اور گاڑی تک رسائی دینے سے گریز کر رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply