• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شادی کے روز بھی دلہا لیپ ٹاپ استعمال کرتا رہا، ویڈیو وائرل

شادی کے روز بھی دلہا لیپ ٹاپ استعمال کرتا رہا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں شادی کے دوران بھی دلہا لیپ ٹاپ میں مصروف رہا جس کی وجہ سے لوگ اکتاہٹ کا شکار ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی دفاتر بند ہونے کی وجہ سے ملازمین کو گھروں سے کام کرنا پڑ رہا ہے تاکہ دفتری امور انجام دیے جا سکیں۔

بھارت میں شادی کی رسم کے دوران بھی دلہا لیپ ٹاپ گود میں رکھے کام میں مصروف رہا اور پنڈٹ سمیت دیگر لوگ دلہے کے کام ختم کرنے کا انتظار کرتے رہے جبکہ دوسری جانب دلہن بیٹھی دلہن اپنی ہنسی پر قابو پانے کی کوشش کرتی نظر آئی۔

دلہے کی لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ دلہے کا مذاق اڑایا گیا تو دلہے کو محنتی شخص بھی کہا گیا۔ کسی نے لکھا کہ یہ ورک فرام ہوم نہیں بلکہ ورک فرام ویڈنگ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایک صارف نے لکھا کہ دلہا لیپ ٹاپ پر آفس کا کام نہیں کررہا ہے بلکہ وہ ویڈیو کے ذریعے شادی میں شریک لوگوں سے گفتگو کر رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply