• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف نے دہشت گردی سے پاک پاکستان کا ویژن شروع کیا، مریم اورنگزیب

نواز شریف نے دہشت گردی سے پاک پاکستان کا ویژن شروع کیا، مریم اورنگزیب

نواز شریف نے دہشت گردی سے پاک پاکستان کا ویژن شروع کیا، مریم اورنگزیب
کراچی(اپنے رپورٹر سے)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے دہشت گردی سے پاک پاکستان کا ویژن شروع کیا، قربانیوں کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 90 فیصد کمی آچکی ہے۔ مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 2013ء میں دہشت گردی سے متاثر تھا، آج دہشت گردی میں کمی آگئی، یہ نواز شریف کے ویژن کا ہی نتیجہ ہے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ آزادی، تحفظ، ترقی اور انسانی حقوق یقینی بنانے کے لئے قائداعظم نے پاکستان بنایا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان اقتصادی قوت بن کر ابھر رہا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے تمام وعدے پورے کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply