• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق 300 روپے یونٹ کے استعمال پر کوئی اضافہ نہیں ہوگاجبکہ 300یونٹ سے زائد استعمال پر بجلی 10فیصدمہنگی ہوگی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے زرعی شعبے کو بڑا ریلیف دیا ہے۔بجلی کے نرخ 10 روپے 50 پیسے فی یونٹ سے کم کر دیےاور زرعی شعبے کیلیے فی یونٹ 5 روپے مقرر کردیے۔وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ توقع سے کم کیا گیا ہے۔واجبات کی وصولی اور گردشی قرضوں کو کم کرنے کیلئے اقدمات کیے ہیں۔نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے تاہم نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply