• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوازشریف کا اہلخانہ کے ہمراہ دورہ سعودیہ، وزیراعظم کا بھی روانگی کا امکان

نوازشریف کا اہلخانہ کے ہمراہ دورہ سعودیہ، وزیراعظم کا بھی روانگی کا امکان

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اہلخانہ سمیت رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر سابق وزیراعظم نوازشریف اہلخانہ کے ہمراہ 11 اپریل کو خصوصی طیارے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔ نوازشریف کے ساتھ ان کی بیٹی مریم نواز بھی ہوں گی۔ وزیراعظم شہبازشریف کو بھی سعودی شاہی حکام نے مدعو کیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی ارکان پارلیمنٹ اور وزراء کا بھی سعودی عرب روانگی کا پلان ہے۔ شریف فیملی سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوگی۔ تاہم ابھی نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حتمی شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے ، جہاں وہ رمضان کا آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزاریں گے۔ ان کو سربراہان مملکت کے برابر پروٹوکول دیا جائے گا،سعودی عرب میں نواز شریف عمرہ ادا کریں گے اور سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ وہ عیدالفطر بھی سعودی عرب میں ہی منائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply