فضل الرحمان کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے نوازشریف سےٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے رابطے میں اےپی سی 31اکتوبرکو بلانے کی تجویز دی ہے۔جبکہ حتمی فیصلہ نواز شریف پر چھوڑ دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے رفقا سے مشورے کیلئے وقت مانگ لیا۔ مولانا اے پی سی کے انتظامات اور ایجنڈے سے آگاہ کریں گے۔مزید اطلاعات کے مطابق مولانا نےپیپلزپارٹی کی قیادت سے بھی مشاورت کرلی ہے۔فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اے پی سی میں خود بھی شرکت کریں۔آصف زرداری سےمشاورت کی ہےوہ خودشرکت کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کل پریس کانفرنس کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply