ڈیلیٹ ڈیٹا کو حاصل کرنیکے آسان طریقے

اگر آپ کا ڈیٹا  کسی بھی وجہ سے ڈیلیٹ یا ہٹا دیا گیا ہے تو فکر نہ کریں آپ کا ڈیلیٹ  ڈیٹا منٹوں میں  واپس حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ ڈیٹا واپس حاصل  کرنے کے لئے آپ کو صرف ایک اچھے سافٹ ویئر کی ضرورت ہے جس کی مدد سے آپ اپنا قیمتی  ڈیٹا بہت ہی آسانی کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے لئے آپ کو کوئی خرچہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ریکووا سافٹ ویئر آپ کو انٹر نیٹ پر آسانی سے  بغیر کسی رقم کی ادائیگی  سے مل سکتا ہے ، اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ اپنے کمپیوٹر  ، میموری کارڈ یہ  ڈسک سے ڈیلیٹ ہوا ڈیٹا آسانی سے نکال سکتے ہیں ۔ اس سافٹ ویئر کو چلانے کے بعد یہ آپ سے پوچھتا ہے کہ آخری مرتبہ جو ڈیٹا آپ کا ڈیلیٹ ہوگیا تھا  وہ کس فولڈر میں تھا ، آپ  کے بتانے کے بعد یہ اس جگہ کی سکیننگ کرتا ہے اور منٹوں میں ریکور کر دیتا ہے۔ ایزی ڈیٹا ریکوری  سافٹ ویئر آپ کو انٹر نیٹ پر آسانی سے  بغیر کسی رقم کی ادائیگی  سے مل سکتا ہے، مگر اس میں ایک حد تک آپ ڈیٹا ری کور کر سکتے ہیں، اس کی حد ختم ہونے کے بعد آپ کو کچھ رقم کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے ۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے بھی آپ اپنے کمپیوٹر  ،میموری کارڈ یہ  ڈسک سے ڈیلیٹ ہوا ڈیٹا آسانی سے نکال سکتے ہیں ۔ ایکٹو یونی ریزر  سافٹ ویئر آپ کو انٹر نیٹ پر آسانی سے  بغیر کسی رقم کی ادائیگی  سے مل سکتا ہے مگر اس سے آپ کو صرف 10 ایم بی کا ڈیٹا  ہی حاصل ہوسکتا ہے اور اسکے بعد آپ کو یہ سافٹ ویئر خریدنا پڑے گا ، جس کی مد میں آپ کو  50 ڈالر ادا کرنے پڑیں گے جس کے بعد آپ ہر قسم کا ڈیٹا بغیر کسی حد کے استعمال کر سکیں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply