ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپسی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپسی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا  ٹوئٹراکاونٹ بحال کیے جانے کے بعد یہ موضوع ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیاہے۔

ٹوئٹر صارفین نےڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی پر اپنے اپنے انداز میں تبصرے کیے۔ صارفین کی جانب سے سابق امریکی صدر کو ویلکم بھی کہا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرtrumpisback ,trump اور HESBACK جیسے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتے رہے۔

 

ٹوئٹر صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

صارفین کی جانب سے امریکی صدر کو ٹوئٹر پر ویلکم بیک بھی کہا گیا۔

صارفین نے سابق صدر کے اکاونٹ  کی بحالی پر ایلون مسک کا شکریہ بھی  ادا کیا۔

 

سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی واپسی سے متعلق کئی میمز بھی شیئر کی گئیں۔

 

کئی صارفین نے ٹرمپ کے اکاونٹ کی بحالی کوسوشل میڈیا کی آزادی کا عکاس  بھی قراردیا۔

 

واضح رہے کہ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک  نے ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاونٹ کو بحال کرنے سے متعق ووٹنگ  کرائی تھی ۔ جس کے بعد  عوامی رائے کے مطابق سابق امریکی صدر کا ٹوَئٹر اکاونٹ بحال کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پول میں ٹرمپ کا اکاونٹ بحال کرنے کے حق میں 51.8فیصد صارفین نے ووٹ دیا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاونٹ بحال نا کرنے کیلئے 48.2 فیصد صارفین نے ووٹ دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply