• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • موٹر سائیکل کراچی کے نوجوانوں کو تشویشناک بیماری میں مبتلا کررہی ہے

موٹر سائیکل کراچی کے نوجوانوں کو تشویشناک بیماری میں مبتلا کررہی ہے

کراچی: شہر قائد میں موٹرسائیکل غریب کی سواری ہے، لیکن با آسانی دستیاب یہ ذریعہ آمدورفت سواروں کے لئے مختلف جسمانی تکالیف کا سبب بھی بنتا ہے۔ جس میں شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں بھی اہم کر دار ادا کر رہی ہیں۔ 

کراچی میں کمر اور گردن کے درد کے مریضوں کی بڑھتی تعداد ستر فیصد تک جا پہنچی ہے، متوسط طبقے کی یہ سواری سہولت کے ساتھ ساتھ نقصان دہ بھی بن چکی ہے، زیادہ تر نوجوان اس مرض کا شکار ہورہے ہیں۔

ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، ٹریفک کا اژدھام اور مو ٹرائیکل کی تیز رفتاری اسکا سب سے بڑاسبب ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نوجوان نسل کا متاثر ہونا تشویش کا سبب ہے، موٹرسائیکل سوار افراد ہیلمٹ اور بیک مرر کا استعما ل لا زمی کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

کراچی میں  سڑکوں کی خستہ حالت درست نہ ہوئی تو ہر تیسرا موٹرسائیکل سوار کسی نہ کسی تکلیف کا شکار بن سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply