لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص گوشت کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس میں 6500 کلو ناقص گوشت اور 1000 کلو چربی برآمد کی گئی ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی میں جانوروں کی باقیات سے بنا 800 لیٹر تیل بھی برآمد کیا گیا ہے۔ جبکہ بکر منڈی میں 6 غیر قانونی مذبح خانے بھی سیل کئے گئے ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ غیرقانونی ذبح خانوں میں بیمار جانوروں کا گوشت تیار کیا جاتا تھا، گوشت گندے فریزرز میں اسٹور کیا جا رہا تھا اور جعلی مہریں لگا کرفروخت کیا جاتا تھا۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں