• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘بتانے میں کبھی نہیں شرمایا کہ ویلڈنگ اورچمڑے کا کام کرتا تھا’

‘بتانے میں کبھی نہیں شرمایا کہ ویلڈنگ اورچمڑے کا کام کرتا تھا’

سیالکوٹ: ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور اپنی محنت پر یقین تھا۔

محمد عباس کا کہنا تھا کہ میں نے کاؤنٹی کرکٹ میں بہت اچھا پرفارم کیا تھا، کاؤنٹی کرکٹ میں آپ کو آرام کا موقع نہیں ملتا۔

مۓحمد عباس نے کہا میں نے کاؤنٹی کرکٹ جاری رکھی اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے، میں  اپنے علاقے سے پہلا ٹیسٹ کرکٹر ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ ختم ہوجاتی تھی توعمان جاکر کھیلتا تھا۔

نوجوان ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ بتانے میں کبھی نہیں شرمایا کہ ویلڈنگ اورچمڑے کا کام کرتا تھا، بیٹی کی سالگرہ ہے، کامیابی اس کے نام کرتا ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors

محمد عباس نے عزم کا اظہار کیا کہ پہلے سے زیادہ محنت کروں گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply