پاک فوج اور امن وامان۔۔۔۔۔حافظ امیرحمزہ

ہماری پاکستانی فوج وہ فوج ہے جو دفاع وطن عزیز پاکستان کو سب چیزوں پر مقدم رکھتی ہے،ہماری فوج جذبہ حب الوطنی،جذبہ جہادفی سبیل اللہ اور ایمان و تقویٰ سے سر شار ہے اوردفاع وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنا ہماری پاک فوج اپنے لیے فخر سمجھتی ہے۔بھارت کے آرمی چیف کااپنے بیانات میں ملک پاکستان کی سا لمیت پر حملے کی باتیں کرنا اور دھمکیاں دینا،بھارت کے ایسے منافقانہ رویّے سے اور ایسے بیانات سے یہ بات کھل کر واضح ہوتی ہے کہ بھارت اس خطے میں امن وامان کا خواہش مند نہیں ہے،حالانکہ پوری دنیااس بات کی شاہد ہے کہ ملک پاکستان امن وامان کا داعی ہے۔کیونکہ پاکستان پورے خطے میں امن وامان کو نہایت اہم مسئلہ سمجھتا ہے۔ اس پورے خطے میں پاک فوج کے جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اوراسی امن وامان کو بحال کرنے کے لیے ہماری دلیرفوج کئی دہائیوں سے حالت جنگ میں بھی ہے۔ جب بھی ملک دشمن د ہشت گردوں نے پاکستان کے اندرامن وامان کی فضاکو خراب کرنے کی جسارت کی تو حکومت پاکستان اورپاکستانی فوج نے دہشت گردوں کو ناکام کرنے کے لیے ان کے ناپاک عزائم، ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔پاک فوج کئی دفعہ دشمن کو یہ پیغام دے چکی ہے کہ ہم امن کے خوگر ہیں اور ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
پاک فوج کے بارے شاعرکیا خوب کہتا ہے:
ہمارے دلبر یہ فوجی جواں
جرأت و بہادری کا ہیں نشاں
ان سے جو بھی آ کے ٹکرائے گا
وہ پاش پاش ہو جائے گا
ہر مشکل ہر آفت میں ہیں یہ جواں
انہی کے گن گاتے ہیں کون و مکاں
اب رہی بات بھارت کے آرمی چیف کے بیان کی تو اس سے یہ حقیت واضح ہوتی ہے کہ بھارت ریاستی سطح پرارض پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، جیساکہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ملک پاکستان کئی بار دنیا کے سامنے پیش کرچکا ہے،آرمی پبلک سکول پشاورمیں دہشت گردی کرتے ہوئے معصوم بچوں کا قتل عام،مقبوضہ کشمیر میں آئے روز بھارت کا کشمیریوں کو شہید کرنا اوراس جیسے کئی دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث پایا گیا ہے یہی بیان گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیو یارک میں بھی دیا تھااورمزیدبھارتی دہشت گردی کی زندہ مثال کلبھوشن یادو ہے کہ جس نے ارض پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہوئے ملک پاکستان میں امن وامان کی فضا کو خراب کیااور اس بات کااس نے بذات خود اعتراف بھی کیا ہے۔
بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ناکام ہوچکا ہے اوراگربھارت جنگ کی صورتحال پیدا کر کے پاک فوج کاعزم،جذبہ اور ان کی طاقت کا اندازہ لگانا چاہتا ہے، تو آزما لے پاک فوج اور پاکستانی عوام ہر وقت،ہر دم دفاع وطن عزیزپاکستان کے لیے اوراپنے دشمنوں کو سبق سکھانے کے لیے تیار ہیں۔
اے ارض پاک تجھ کو سینچا ہے ہم نے خون سے
دیکھا ہے تونے آخر عزم جواں ہمارا
اقبال کا تصور تھا رہبر عزائم
اس شوق و جستجو میں تھا کارواں ہمارا
لہرائے تا قیامت یہ پرچم ہلالی
باقی رہے ہمیشہ، قومی نشان ہمارا

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply