بدن (31) ۔ مرچ/وہاراامباکر

ہمارے منہ میں ذائقے کے دس ہزار ریسپٹر ہیں جبکہ درد محسوس کرنے والے اور دوسرے سوماٹوسینسری ریسپٹر اس سے زیادہ ہیں۔ چونکہ یہ زبان پر ساتھ ساتھ ہی ہیں تو کئی بار ہم انہیں غلط ملط کر دیتے ہیں۔ جب آپ کہتے ہیں کہ مرچ گرم ہے تو یہ ایسا کہنے کی فزیکل وجہ ہے۔ دماغ مرچ کی تشریح ایسے ہی کرتا ہے کہ زبان جل رہی ہو۔ بہت تیز مرچ کھائیں تو دماغ کو ایسا ہی لگے گا جیسے زبان چولہے پر رکھ دی ہو۔ اسی طرح، مینتھول زبان پر رکھیں تو سرد احساس ہوتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

۔۔۔۔۔۔۔۔
مرچ کا فعال جزو ایک کیمیکل ہے جسے capsaicin کہا جاتا ہے۔ جب آپ اسے کھاتے ہیں تو جسم اینڈورفن کا اخراج کرتا ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہے۔ لیکن یہ ہمیں گرمی اور خوشی کا احساس دیتا ہے۔ اور کسی بھی گرمی کی طرح یہ زیادہ ہو کر تکلیف دہ اور ناقابلِ برداشت ہو سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی شے میں مرچ کی پیمائش کا یونٹ سکوولس (Scovilles) ہے۔ ولبر سکوول ایک امریکی فارمسسٹ تھے جن کی دلچسپی مرچوں میں نہیں تھی۔ ان کا اکیڈمک کیرئیر مختلف اقسام کے کیمیکل کا تجزیہ کرتے گزرا۔ 1907 میں انہیں ادویات بنانے والی کمپنی میں ملازمت ملی۔ یہاں پر ان کا کام پٹھوں کے لئے ایک مشہور مرہم بنانے کا تھا۔ اس میں گرمائش لال مرچ سے آتی تھی لیکن ہر بار آنے والی لال مرچ کی ڈلیوری میں اس کی تیزی ہوتی تھی۔ اور کوئی اچھا طریقہ نہیں تھا جس سے پتا لگے کہ مرہم تیار کرنے میں کتنی مرچ ڈالی جائے۔ سکوول نے ایک ٹیسٹ ایجاد کیا جو Scoville organoleptic test ہے۔ یہ مرچ کی پیمائش کا سائنسی طریقہ تھا اور آج بھی یہی سٹینڈرڈ استعمال ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
شملہ مرچ میں 50 سے 100 سکوول ہیں۔ ہالاپینو میں 2500 سے 5000۔ آج کئی لوگ اس چیز کا مقابلہ کرتے ہیں کہ وہ کیسے زیادہ سے زیادہ تیز مرچ بنا سکیں۔ اس کا ریکارڈ اس وقت کیرولینا ریپر کے پاس ہے جس میں 22 لاکھ سکوول تھے۔
خالص کیپساسین میں 160 لاکھ سکوول ہیں جبکہ پودوں سے کشیدہ کئے ہوئے کچھ دوسرے کیمیکلز میں اس سے بھی بہت زیادہ۔ اتنی تیز مرچ کا استعمال کھانے میں نہیں، کیونکہ یہ انسان کی برداشت کی حد سے آگے ہے۔ ان کو pepper spray میں استعمال کیا جاتا ہے۔
اس بات کو رپورٹ کیا گیا ہے کہ کیپساسسن سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، سوزش کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور اس کے علاوہ بھی صحت کے لئے فائدے ہیں۔
اتفاق سے درد کے یہ ڈیٹکٹر صرف ہمارے منہ میں ہی نہیں، جسم کے کچھ دوسرےاعضاء پر بھی ہیں اور مرچوں والے کھانوں سے ہمیں منہ کے علاوہ بھی جسم پر بے آرامی ہو سکتی ہے۔
(جاری ہے)

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply