• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دھاندلی تحقیقات کمیٹی: سربراہی کیلئے پرویز خٹک کا نام منظور

دھاندلی تحقیقات کمیٹی: سربراہی کیلئے پرویز خٹک کا نام منظور

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی پر تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کیلئے پرویز خٹک کو منظوری دےدی۔عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پرحکومت اور اپوزیشن تحقیقات کیلئے تیارہوگئے۔وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کیلئے پرویز خٹک کے نام کو منظوری دےدی۔وزیراعظم عمران خان نے فیصلے سے متعلق پارٹی رہنماؤں اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔پارلیمانی کمیٹی کیلئے24 اراکین پراتفاق ہوا جس میں سینیٹ کوبھی نمائندگی دی گئی ہے۔کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 12،12 اراکین شامل ہوں گے۔تحقیقاتی کمیٹی میں دوتہائی اراکین قومی اسمبلی جبکہ ایک تہائی سینیٹ سے لیے جائیں گے۔اپوزیشن پہلے ہی دس نام نامزد کرچکی ہے۔تاہم سینیٹ سے نامزدگی آتے ہی اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکمیٹی کی تشکیل اورسربراہ کے نام کا باضابطہ اعلان کریں گے۔تحقیقاتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں قواعد و ضوابط طے کیے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply