ان کہی کہانی/کرامت ۔۔۔۔۔۔ کے ایم خالد

 

وہ جنگل میں قافلے سے بچھڑ چکا تھا۔
اسے انار کے درختوں کے جھنڈ میں ایک بزرگ نظر آئے۔
’’پانی مل سکے گا۔۔۔؟‘‘
اس نے امید سے پوچھا ۔
’’پانی تو نہیں، انار ہیں،
بیس ایک اناروں سے ایک گلاس جوس نکلتا ہے‘‘۔
تھوڑی دیر میں بزرگ بہت سے انار اٹھائے ہوئے آئے۔
انہوں نے ایک انار کو گلا س میں مسلا،
تو گلاس کناروں تک بھر گیا ۔
بزرگ نے حیرت سے گلاس اجنبی کو پیش کر دیا۔
اجنبی نے اپنی پیاس بجھائی اور اٹھنے لگا ۔
’’آپ صاحب کرامت لگتے ہیں، نام پوچھ سکتا ہوں ۔۔؟‘‘
’’جی، کیوں نہیں،
مجھے اسد عمر کہتے ہیں ‘‘۔

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply