عشرہ : ہمیں جنگ چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔مظفر عباس نقوی

امن گھاس چرتے چرتے بہت دور نکل چکا
جنگ کے طبل بجنے کی مشقیں ہونے لگیں

شاہین کی پرواز بحرالکاہل سے بحرظلمات تک مکمل ہو چکی
فاختائیں ہجرت پر مجبور کر دی گئیں

غزنوی اور غوری٬ پرتھوی کو حسرت بھری نگاہوں سے تکنے لگے
سرمایہ دار اپنے جمع شدہ مال و دولت کے لئے نئی منڈیوں کی طرف نکل پڑے

دانشوروں کی فیسبک پے دھڑا دھڑا سٹیٹس لگنے لگے
ٹویٹر کا رَن بھی تھر تھر کانپنے لگا

Advertisements
julia rana solicitors

ہر جوان مال غنیمت سمیٹنے کو پر تول رہا
اور کچھ بے غیرت اپنی بہن بیٹیوں اور
معصوم بچوں کو حسرت کی نگاہوں سے تکنے لگے۔۔۔۔۔

Facebook Comments

مظفر عباس نقوی
سیاست ادب مزاح آذادمنش زبان دراز

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply