‘پاکستان کے خلاف کارروائی کے بارے میں سوچ چکے ہیں’

راولپنڈی:  بھارتی آرمی چیف جنرل بہن راوت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کارروائی کے بارے میں سوچ چکے ہیں۔ تاہم اپنی حکمت عملی کو ابھی ظاہر نہیں کرسکتے۔

جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کارروائی کا سوچ لیا ہے۔ پاکستان کوجواب دینے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان کو بھی وہی درد ہونا چاہیئے جوبھارت محسوس کررہا ہے۔ انہوں نے پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کا گھسا پٹا الزام دہرایا۔

بپن راوت نے مودی سرکار کی زبان بولتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اورمذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ بھارتی جنرل نے پرانا راگ الاپا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرے۔ ہم پہلے بھی پاکستانی فوج اوردہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

بپن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کارروائی کے بارے میں سوچ چکے ہیں۔تاہم اپنی حکمت عملی کو ابھی ظاہر نہیں کرسکتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply