مودی کی کرپشن چھپانے کیلئے پاکستان کا سہارا

دہلی: پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی گیدڑ بھبکی اور بھارتی سرکار کے الزامات دراصل بھارتی عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ہیں۔ مودی کو کرپشن پر استعفے سے بچانے، الیکشن میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں جھوٹ بولنے کا گراؤنڈ بنانے کیلئے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شرع کیا گیا۔

دنیا حیران ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کا بھارت نے اتنا احمقانہ رد عمل کیوں دیا؟ بھارتی حکومت اچانک مذاکرات سے بھاگ نکلی، پاکستان کیخلاف ایک محاذ کھول دیا گیا۔

اسکی ایک وجہ یہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی پر فرانسیسی طیاروں کی ڈیل میں کرپشن کرنے پراستعفی کا مطالبہ ہورہا ہے۔ ایسے میں پاکستان پر حملے کی دھمکی بچت کا راستہ ثابت ہوسکتی ہے۔

دوسری بڑی وجہ بھارت میں ہونے والے الیکشن ہیں، بھارتی سرکار سمجھتی ہے کہ پاکستان سے دوستی کی طرف ہاتھ بڑھایا تو انتہاء پسندوں کو دکھ ہوگا، اوراسکا ووٹ بینک پربرااثر پڑے گا۔ بی جے پی نے ہمیشہ پاکستان اور مسلمان مخالف کارڈ الیکشن جیتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تیسری بڑی وجہ جنرل اسمبلی اجلاس بھی ہوسکتا ہے جہاں بھارت کشمیر کے مظالم پر پردہ ڈال کر پاکستان پر دراندازی کے الزامات لگانے کی ٹھان چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ سارا ڈراما رچایا جارہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply