• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسجد الاقصیٰ باب المغاربہ کا نام تبدیل کرنے کی یہودی سازش کا انکشاف

مسجد الاقصیٰ باب المغاربہ کا نام تبدیل کرنے کی یہودی سازش کا انکشاف

مقبوضہ بیت المقدس :مسجد الاقصیٰ باب المغاربہ کا نام تبدیل کرنے کی یہودی سازش کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق یہودیوں نے مسجد الاقصی کا اسلامی تشخص مٹانے کے لئے باب المغاربہ جسے مراکشی دروازہ بھی کہاجاتا ہے کا نام تبدیل کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

خود ساختہ صیہونی ریاست کے حکام نے مسجد الاقصیٰ کی اسلامی شناخت ختم کرنے کے لیے تاریخی دروازے باب المغاربہ کا نام تبدیل کر کے باب ہلیل رکھنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد الاقصیٰ کو ایک لمحے کے لیے بھی تنہا نہ چھوڑیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیخ محمد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام مسجد الاقصیٰ میں آمد ورفت جاری رکھیں اور مسجد کی مرمت کے کام میں خلل نہ آنے دیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply