جشنِ آزادی

اگست کے آتے ہی حکومت نے یومِ آزادی دھوم دھام سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
اس سلسلے میں مجھے صوبے میں سارےانتظامات کا انچارج بنایا گیا۔
حکومت کی طرف سے واضح حکم تھا ،کہ کسی بھی طرح کی کمی نہ کی جائے۔۔
گلی گلی نگر نگر کو جھنڈوں سے سجایا جائے۔
میں گلی گلی جاکر خود جھنڈے تقسیم کرنے کا کام انجام دے رہا تھا۔
میں نے ایک غمگین چہرہ، آنکھوں میں خواب سجائے بچہ دیکھا۔۔۔
میں نے بچے کی صورتِ حال جانے بغیر اسے دو جھنڈے دے دیے۔
اگلی گلی میں گیا تو دیکھا وہی بچہ جھنڈا بیچ کر کتاب خرید رہا تھا۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply