سیمبولک (Symbolic)

آج صبح جب ہاکر اخبار دینے آیا، تو میں نے دیکھا کہ اس کی جیب پہ ایک سیاسی جماعت کا بیج لگا تھا۔۔
جو مجھے بہت گراں گذرا، میں نے اُسی وقت اُسکا حساب کردیا اور کہہ دیا کہ کل سے اخبار مت لانا۔۔۔
وہ شائد وجہ پوچھنا چاہتا تھا، لیکن میں نے ہاتھ کے اشارے سے اُسے بولنے سےروک دیا اور جانے کو کہہ دیا۔۔
چند ایک روز تو ہمارے گھر اخبارنہیں آیا، لیکن جب پھر سے اخبار پڑھنے کی طلب ہوئی تو میں نے ایک اور ہاکر کو اخبار لانے کو کہہ دیا۔۔
کچھ دن تو سب ٹھیک تھا، لیکن اچانک ایک دن میں نے دیکھا کہ ہمارے نئے ہاکر نے کسی اور سیاسی جماعت کی جھنڈی اپنے سائیکل پر سجا رکھی ہے۔۔
میں نے اس کا بھی حساب چُکتا کردیا، اور اسے بھی اخبار لانے سے روک دیا، اور فیصلہ کر لیا کہ اب میں کبھی بھی، کوئی بھی، اخبار نہیں پڑھونگا۔۔

Facebook Comments

بصرعلی خان
نیم سویا نیم جاگا طالب علم ..

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply