• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب میں پاکستانی فلموں اورڈراموں کو نمائش کی اجازت

سعودی عرب میں پاکستانی فلموں اورڈراموں کو نمائش کی اجازت

پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سماجی، ثقافتی اور معاشی روابط بڑھانے کے لیے دونوں ممالک میں فلموں اور ڈراموں کی نمائش پر اتفاق ہوا ہے۔  وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور براڈکسٹنگ فواد چودھری نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں اپنے سعودی ہم منصب ڈاکٹراعواد بن صالح سے ملاقات کی، دوران ملاقات دونوں کے درمیان ثقافتی اور سماجی روابط بڑھانے کے حوالے سے معاہدہ ہوا۔ وزارت انفارمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ہم پہلے ہی سعودی عرب کے ساتھ مذہبی، سماجی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں اور ہمارا یہ اقدام دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں اہم کردار اداکرے گا ،معاہدے کے مطابق پاکستانی فلموں اورڈراموں کو سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کیاجائے گا، جب کہ دونوں  ممالک کی جانب سے اٹھائے جانے و الے اس اقدام کے بعد اداکاروں کو اپنے ملک سے باہر شہرت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply