ماسکو؛ برفباری کا 33 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

: روس میں برفباری کا 33 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

غیرمکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے دارالحکومت میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں اور راستے برف سے ڈھک گئے۔

شہر کے کچھ علاقوں میں 12 انچ برف ریکارڈ کی گئی۔

ماسکو میں اس سے قبل 1989 اور 1993 میں دسمبر کے وسط میں اس قدر برفباری ہوئی تھی۔

ماسکو سٹی اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 19 ہزار افراد اور 12 ہزار 5 سو گاڑیاں برف کو ہٹانے کےلئے لگائی گئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اتوار کو ہونے والی برف باری کے باعث ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply