گاڑیوں کے بعد اب بھینسوں کی نیلامی کی باری

اسلام آباد: گاڑیوں کے بعد اب بھینسوں کی نیلامی کی باری ہے، عمران خان  نے وزیراعظم ہاؤس میں قائم بھینسوں کے باڑے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نعیم الحق نے اپنے ٹوئیٹ میں بھینسوں کے آکشن کی تصدیق بھی کردی  ہے۔

وزیراعظم ہاوس کے احاطے میں گھومتی بھینسیں سابقہ دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور انک ے خاندان کے افراد کو خالص دودھ کی فراہمی کے لیے خریدی گئی تھیں۔

پاکستان کی سب سے بہترین نیلی راوی نسل سے تعلق رکھنے والی ایک بھینس کی قیمت دو لاکھ روپے ہے۔  ان کی دیکھ بھال اور دودھ سپلائی پر چار افراد کا اسٹاف مامور ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بہت جلد وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی میں تبدیل ہوگا۔ عمران خان کا شکریہ کہ انہوں نے یہ اقدام اٹھائے۔

بھینسوں کی نگرانی پر مامور سپروائرز نے بتایا کہ ان کی خوراک پر ماہانہ 35 ہزار خرچ ہوتے ہیں جبکہ دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔ ہر بھینسں روزانہ 10 سے 12 کلو دودھ دیتی ہے جو وزیراعظم کے کچن میں استعمال ہوتا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس احاطے میں گھوڑوں کا اسطبل بھی موجود ہے جو آج بھی گھوڑوں کو سیب کے مربے کھلانے کی یاد دلا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply