• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سکھوں کے مذہبی مقامات پر بھارتی حکام کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی

سکھوں کے مذہبی مقامات پر بھارتی حکام کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی

لندن(ویب ڈیسک) سکھ تنظیموں کی جانب سے دنیا بھر میں واقع گوردواروں میں بھارتی حکومتی عہدیداران کے داخلے پر پابندی کے بعد سے بھارتی حکومت کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

دی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سکھ تنظیموں کا موقف ہے کہ سکھوں کے مفاد کے خلاف اور انتہا پسند ہندو گروپوں کے نظریات کی ترویج کے لیے گوردواروں کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔برطانیہ کی سکھ فیڈریشن نے بھارتی حکومتی عہدیداران کے گوردواروں میں داخلے پر پابندی کی تجویز دی، جس کے بعد پیر (8 جنوری) کی شام تک تقریباً 100 گوردواروں نے تصدیق کی کہ بھارتی حکام کی گوردواروں کے اندر سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سکھ تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کو گوردواروں میں آنے کی اجازت ہے لیکن وہ اس پلیٹ فارم کو نریندر مودی حکومت یا ہندو انتہاپسندوں کے نظریات کے پرچار کے لیے استعمال نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ کینیڈا کے گوردوارے پہلے ہی بھارتی حکام کے داخلے پر پابندی لگا چکے ہیں۔دوسری جانب یورپ کے 100 گوردواروں میں بھارتی حکام کے داخلے پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے اور اگر اس تعداد میں کینیڈا، امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور دیگر جگہوں کو بھی شامل کیا جائے تو بھارتی حکومتی افسران کو دنیا بھر کے 300 سے زائد گوردواروں میں داخلے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply