سولفظوں کی کہانی ۔ خوشی

پھل خریدتے ہوئے سوچنے لگا آج خلاف معمول قصہ خوانی بازار میں چہل پہل ہے۔
وہ بہت زیادہ خوش تھا اور چہک رہاتھا۔
آج گیارہ سال بعد اس کے آنگن میں پھول کھلا تھا۔
اس کی خوشی دیدنی تھی۔
اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا ،،،،،
ہر طرف بارود کی بو اور دھواں پھیل گیا ، سب کچھ سن ہوگیا ، ہر طرف لاشیں تھیں ، چیخ وپکار تھی ۔۔۔
چند لمحوں بعد اسےاپنا وجود ہوا میں اٹھتا ہوا محسوس ہوا ۔۔۔اسے لاشوں کے درمیان اپنی لاش نظر آئی اور اپنے بیٹے کا چہرہ بھی۔۔
جو پیدا ہونے کے دس منٹ بعد یتیم ہو گیا تھا۔۔۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply