عراقی شہر بصرہ میں ایرانی قونصل خانہ نذر آتش

بغداد:عراقی شہر بصرہ  میں مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانہ نذر آتش کردیا۔

عراقی شہر بصرہ کے شہری بدعنوانی اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف تاحال سراپا احتجاج ہیں ،ایک ہفتے سے جاری احتجاج  پرتشدد ہوگیا،مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانہ  نذر آتش کردیا۔

مظاہرین نے متعدد سرکاری عمارتوں پر بھی حملے کئے جبکہ  قریبی بندرگاہ کو بھی  بند کرادیا۔

حکام نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے، بصرہ میں شہریوں نے 2ماہ قبل بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاج کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

رواں ہفتے سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک 10افراد ہلاک ہوچکے ہیں،عراقی پارلیمان کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply