• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فیس بک نے پاکستانیوں کو لوٹ لیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

فیس بک نے پاکستانیوں کو لوٹ لیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے پاکستانیوں کے کروڑوں روپے لوٹ لیے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے فیس بک کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک نے فری انٹرنیٹ کی آڑ میں پاکستانیوں سے 33 کروڑ روپے کی وصولی کی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق فیس بک کے سافٹ وئیر میں خرابی سے صارفین سے چارجز لیے گئے جب کہ فیس بک کے ملازم نے کمپنی کو مسئلے سے آگاہ بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صارفین سے 1.9ملین ڈالرز وصول کیے گئے،فیس بک مسئلے سے واقف تھا، لیکن مہینوں درست نہیں کیا، فری موڈ میں ویڈیوز دیکھنے والوں سے چارجز لیے گئے، صارفین کو بیلنس ختم ہونے تک کٹوتی کا ادراک نہیں ہوتا تھا.

Advertisements
julia rana solicitors

وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق فیس بک نے مسئلے پر قابو پانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply