• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟ بالآخر سائنسدانوں نے تاریخ کے سب سے مشکل سوال کا جواب دے دیا ، معمہ حل ہوگیا

انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟ بالآخر سائنسدانوں نے تاریخ کے سب سے مشکل سوال کا جواب دے دیا ، معمہ حل ہوگیا

دنیا میں پہلے مرغی آئی یا انڈہ ؟ اس سوال نے مدتوں سے انسان کو زچ کر رکھا تھا، مگر خوشخبری یہ ہے کہ اب اگر کوئی آپ سے یہ سوال پوچھے گا تو آئیں بائیں شائیں کرنے کی بجائے آپ جواب اُس کے منہ پر مارنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ ماہرین فزکس نے اس ٹیڑھے سوال کا سیدھا جواب ڈھونڈ لیا ہے۔ اور جواب یہ ہے کہ مرغی پہلے آئی نا انڈہ، بلکہ دونوں ایک ساتھ آئے۔

آپ کہہ سکتے ہیں کہ بھلا یہ کیا بات ہوئی، یعنی یہ کیونکر ممکن ہے کہ دونوں ایک ساتھ آئے ؟ تو ذرا ان سائنسدانوں کی وضاحت بھی سن لیجئے۔ یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ اور نیل انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے اس موضوع پر ایک مشترکہ تحقیق کے بعد کہا ہے کہ بظاہر یہ بات ضرور بے معنی اور مضحکہ خیز نظر آتی ہے لیکن اگر آپ کوانٹم فزکس کی نظر سے دیکھیں تو ایسا بالکل ممکن ہے۔ ڈاکٹر جاکوی رومیرو نے اس معمے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’’کوانٹم فزکس کی رو سے یہ ممکن ہے کہ ایک چیز بیک وقت دو مختلف حالتوں میں موجود ہو۔ مثال کے طور پر ہماری عام زندگی میں مادی اشیاء ذرات کی صورت میں ہوتی ہیں جبکہ توانائی لہروں کی شکل میں ہوتی ہے، لیکن اگر کوانٹم فزکس کی نظر سے دیکھیں تو کچھ چیزیں بیک وقت ذرات بھی ہوتی ہیں اور لہریں بھی۔ روشنی ایک ایسی ہی چیز ہے جو صرف ذرات یا صرف لہر نہیں ہے بلکہ بیک وقت دونوں چیزیں ہے۔ پس، کوانٹم فزکس کے اسی اصول کی بناء پر یہ ضروری نہیں تھا کہ انڈے یا مرغی میں سے ایک چیز پہلی آتی اور دوسری بعد میں، بلکہ یہ عین ممکنات میں سے ہے کہ دونوں ایک ساتھ ظہور پذیر ہوئے۔ ہم نے فوٹونک کوانٹم سوئچ کی مدد سے لیبارٹری میں تجربات کئے اور اس نظریے کی تصدیق بھی کی۔‘‘

Advertisements
julia rana solicitors london

جی جناب، کچھ سمجھ آئی؟ یہ وضاحت کچھ پیچیدہ ضرور ہے، مگر بنیادی نقطہ یہ ہے کہ کوانٹم فزکس کی رُو سے مرغی اور انڈہ ایک ساتھ دنیا میں آئے۔ اب اگر کوئی اس وضاحت سے مطمئن نا ہو تو اسے کہئے کہ ’’جائیے جناب پہلے تھوڑی سی کوانٹم فزکس پڑھ کر آئیے، پھر مزید بات کریں گے اس موضوع پر۔‘‘

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply