• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریکِ انصاف پر پابندی لگی تو ردِ عمل سخت ہوگا؛فواد چوہدری

تحریکِ انصاف پر پابندی لگی تو ردِ عمل سخت ہوگا؛فواد چوہدری

فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کرعوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ملک میں آئین کوختم کر کے ایک ایسا گروپ مسلط کردیا گیا ہے جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی نائب صدر چودھری فواد حسین نے بیان جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حکمران اتحاد کی میٹنگ کے نتیجے میں ایک مضحکہ خیز پریس ریلیز سامنے آئی ہے۔ ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کرعوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ملک میں آئین کوختم کر کے ایک ایسا گروپ مسلط کردیا گیا ہے جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں۔

عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبر پر قائم ہے۔ گزشتہ دنوں میں تحریک انصاف کے پانچ سو سے زائد ارکان حراست میں لئے گئے ہیں یا چھاپے مارے گئے ہیں۔ ان ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ آخری دھکے کیلئے تیاری کر لیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اگر عمران خان یا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا رد عمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply