• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نقیب اللہ قتل کیس دوسرے جج کو منتقل کرنے کی درخواست دائر

نقیب اللہ قتل کیس دوسرے جج کو منتقل کرنے کی درخواست دائر

کراچی:مقتول نقیب اللہ محسود کے والد نے سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دوسرے جج کو منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ۔

مقتول نقیب اللہ کے والد نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج پر عدم اعتماد کا اظہارکردیا،سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس دوسرے جج کو منتقل کرنےکی استدعا کردی ۔
پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں  نقیب اللہ قتل کیس میں جج پرعدم اعتمادسےمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

مقتول کے والد نے درخواست میں کہا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج پر عدم اعتماد کے اظہار کےباوجود کیس کی سماعت جاری ہے ،اے ٹی سی کے جج کیس میں جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اے ٹی سی ٹو کے جج کو مقدمے کی مزیدسماعت سے روک کر کیسز دوسری عدالت منتقل کئے جائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

جس پر سندھ ہائی کورٹ نے متعلقہ انسداد دہشتگردی عدالت سےجواب طلب کرلیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply