• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ترک صدر نے امریکی رویے کو جنگلی بھیڑیے سے تشبیہ دیدی

ترک صدر نے امریکی رویے کو جنگلی بھیڑیے سے تشبیہ دیدی

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے امریکا کی جانب سے مزید پابندیاں عائد کرنے پر کہا ہے کہ امریکا کا رویہ جنگلی بھیڑیوں کے جیسا ہے اس پر بھروسا نہ کیا جائے۔

کرغزستان کے دورے کے دوران بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہمیں ڈالر کی اجارہ داری کے خاتمے کے لیے بتدریج کام کرنا ہوگا جس کے لیے ہمیں اپنی قومی کرنسی میں تجارت کو فروغ دینا ہوگا۔

ترک صدر نے کہا کہ امریکا کا رویہ جنگلی بھیڑیوں جیسا ہے اس پر بھروسا نہ کیا جائے، ڈالر کے استعمال سے ہمیں صرف نقصان ہی پہنچا ہے ہم اس کا استعمال بند کردیں گے تب ہی ہم کامیاب ہوں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق امریکی پادری کے معاملے پر کشیدگی کے بعد سے حکومت ڈالر کے بجائے اپنی کرنسی لیرا میں دیگر ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کی مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔ اس ضمن میں روس اور ترکی کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت کے لیے مدد دینے کے الزام پر امریکی پادری کی ترکی میں گرفتاری کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان سخت کشیدگی جاری ہے کیوں کہ ترکی نے پادری کو رہا کرنے کے امریکی مطالبے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکی پابندیوں کے بعد سے ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور ڈالر کے مدمقابل اس کی قدر 40 فیصد تک کم ہوچکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply