واشنگٹن: پاکستان کی قربانیاں ایک بار پھر نظرانداز کردی گئی ہیں۔ امریکا نے پاکستان کی تیس کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ترجمان پینٹاگون کے مطابق امداد کی منسوخی کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع نے کیا۔ جبکہ ستمبرکےآخرتک امداد کی منسوخی کا نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
امریکی فوج کا کہنا ہے انھوں نے پاکستان کی جانب سے شدت پسند عسکری گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں نہ کرنے پرامداد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر بھی امریکا نے پاکستان کی پچاس کروڑ ڈالر کی امداد روک لی تھی۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں