پانی فروخت کرنے والی 13 برانڈز پر پابندی عائد

سندھ فوڈ اتھارٹی نے پانی فروخت کرنے والی 13 برانڈ ز پر پانی فروخت کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ابرار شیخ ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوام کی صحت کی حفاظت کے لیے کھانے پینے کی اشیا کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ جن برانڈز پر پابندی عائد کی گئی ان میں گورمے، ایکوا سپر لائف، شیراز، ایکوا اسپلیش، مرینا، ایڈن پریمیم، ایکوا فائن، پیور ایکوا، لیوان، زیم، ایکوا گولڈ، پیور 18 اور اب نور نامی برانڈز شامل ہیں جو بوتلوں میں پانی فروخت کرتی ہیں، ان برانڈز کی باٹلنگ اور سندھ بھر میں سپلائی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply