• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اڈیالہ جیل،نواز شریف سے اہلخانہ اور لیگی رہنماؤں کی ملاقات

اڈیالہ جیل،نواز شریف سے اہلخانہ اور لیگی رہنماؤں کی ملاقات

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے اہلخانہ سمیت لیگی رہنمائوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جیل حکام کے مطابق قیدیوں سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص ہے تاہم عید کی تعطیلات کے باعث جمعرات کے بجائے جمعہ کو نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ لیگی رہنما خواجہ آصف، سینیٹر چوہدری تنویر، لیفٹیننٹ جنرل رعبدالقادر بلوچ اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دو دن ملنے نہیں دیا گیا، آج ملاقات کے لیے آیا ہوں، صدر کی نامزدگی اور تحریک کے بارے کوئی بات نہیں کروں گا۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *