ایون صدر میں 16رکنی نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد:ایوان صدر میں وزیراعظم عمران خان کی 16رکنی نئی وفاقی کابینہ نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیا۔

پیر کوایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔

کابینہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحادی جماعتوں کے ارکان نے بھی حلف اٹھایا۔

اس موقع پروزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے جبکہ پارٹی کے دیگراراکین سمیت کئی مہمانوں کو اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

ایوان صدر میں تقریب کا آغاز روایتی انداز میں قومی ترانے کی دھن سے ہوا جس کے بعد تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

تقریب حلف برداری کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں اعلانات کے حوالے سے لائحہ عمل پربات چیت کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ میں شامل پرویز خٹک وزارت دفاع، اسد عمر کو وزارت خزانہ، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ، شیری مزاری کو انسانی حقوق اور غلام سرور خان کو وزارت پٹرولیم، فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات ونشریات ، شفقت محمود کو وزارت تعلیم، عامرکیانی کو وزارت صحت اور نورالحق قادری مذہبی امور کو قلمدان دیا گیا ہے۔

اتحادی جماعتوں کے 6 وزرا ءمیں شیخ رشید کو وزارت ریلوے، خالد مقبول صدیقی کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، فروغ نسیم کو وزارت قانون وانصاف اور فہمیدہ مرزا کو بین الصوبائی رابطے کی وزارت دی گئی ہے، طارق بشیر چیمہ وزیرسیفران اور زبیدہ جلال کودفاعی پیدوار کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں 5 مشیر بھی شامل ہیں جن میں بابراعوان پارلیمانی امور، ملک امین اسلم ماحولیاتی تبدیلی اور ڈاکٹرعشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات کا قلمدان سنبھالیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

عبدالرزاق داؤد صنعت وتجارت جبکہ محمد شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داریوں کا حلف اٹھائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply