کراچی : کریم آباد پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہوگیا، اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عمران کےنام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کریم آباد میں مسلح افراد نے شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی، اس دوران پولیس اہلکار عمران، شہری کی مدد کیلئے پہنچا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
ایس پی لیاقت آباد احمد بلوچ کے مطابق واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا، موقع سے گولیوں کے سات خول ملے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں