محمد رضوان کو تھپڑ، گراونڈ سے نکال دیا گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پرفارمنس سے سب کے دلوں میں گھر کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کرکٹ کی دنیا میں آنے کے لیے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل انٹر ویو میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ایک مستوط گھرانے سے تھا لیکن ان کے پاس کرکٹ کھیلنے تک کا سامان نہیں تھا، لیکن انہیں کرکٹ کا بہت شوق تھا۔

رضوان کا کہنا تھا وہ اسی شوق میں کرکٹ اسٹیڈیم دیکھنے چلے گئے، جہاں گراونڈ مین نے انہیں پیچھے تھپٹر مار کر وہاں سے جانے کا کہا۔

سوشل میڈیا کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں اس کے بارے میں زیادہ آگاہی نہیں ہے، ان کا صرف ٹوئٹر ہینڈل ہے، اس کے علاوہ وہ فیس بک اور انسٹاگرام کسی ہینڈل پر موجود نہیں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے واٹس ایپ بھی صرف فیملی سے بات کرنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ تھی وزڈن کرکٹر کے ایوارڈ کا انہیں ساتھی کھلاڑی سے معلوم ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں 1000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply