کراچی: ڈکیتی روکنے کی کوشش پر ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

کراچی : کریم آباد پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہوگیا، اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عمران کےنام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق کریم آباد میں مسلح افراد نے شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی، اس دوران پولیس اہلکار عمران، شہری کی مدد کیلئے پہنچا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

ایس پی لیاقت آباد احمد بلوچ کے مطابق واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا، موقع سے گولیوں کے سات خول ملے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس نے  ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply