عید الاضحی پر مزیدار کلیجی کیسے بنائیں؟

بڑی عید پر سب پکوانوں کے مقابلے میں قربانی کے جانور کی کلیجی دستر خوان کی شان ہوتی ہے۔ تاہم روایتی انداز کے علاوہ اسے دیگر مختلف طریقوں سے بھی پکایا جا سکتا ہے۔

مصالحہ فرائی کلیجی

اجزاء

مٹن کلیجی – آدھا کلو

کچا پپیتا – 3 کھانے کے چمچ

پیاز – 2 عدد درمیانی

ٹماٹر – 2عدد درمیانے

گرم مصالحہ – آدھا کھانے کا چمچ

ہلدی – ایک چائے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی – ایک کھانے کا چمچ

لہسن ادرک پیسٹ – ایک کھانے کا چمچ

نمک – حسب ضرورت

سرکہ – 2 کھانے کے چمچ

تیل – 6 کھانے کے چمچ

ہرا دھنیا – ہری مرچ گارنش کے لیے

ترکیب

کلیجی کو چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ کر اچھی طرح دھولیں، اس میں تیل کے علاوہ تمام مصالحے لگا کر میرنیٹ کرلیں، فرائی پین میں تیل ڈال کر ہلکا گرم کریں پھر اس میں باریک کٹی پیاز ڈال کر فرائی کریں پیاز سنہری ہونے لگے تو اس میں پسی ہوئی پیاز، ہلدی ، دھنیا اور دہی ڈال کر اتنا بھونیں کہ تیل اوپر آجائے۔

پھر اس میں ٹماٹر ڈال کر بھونیں او مصالحہ لگی کلیجی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب کلیجی گل جائے تو اچھی طرح اتنا فرائی کریں کہ تیل اوپر آجائے ، جس کے بعد ڈش میں نکال لیں اور ہری دھنیا اور ہری مرچ باریک کاٹ کے ڈال دیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

مصالحہ فرائی کلیجی تیار ہے۔ آپ کلیجی کو دہی، سلاد اور شیرمال اور تافتان کے ساتھ مزید مزیدار بنا کر کھا سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply