• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز رابطہ، دراندازی کا بھارتی الزام مسترد

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز رابطہ، دراندازی کا بھارتی الزام مسترد

راولپنڈی:پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم اوز )کے درمیان رابطہ ہوا ہے،جس میں پاکستان نے دراندازی کا بھارتی الزام مسترد کردیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ،پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہواجس میں ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی سے متعلق اظہار خیال کیا گیا۔

پاکستان نے بھارتی فورسز اور ہتھیاروں کی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کیا اور انتباہ کیا کہ بھارت ایل او سی پر کسی اشتعال انگیزی سے گریز کرے۔

بھارتی ڈی جی ایم او نے حالات خراب کرنے والے اقدام سے گریز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی جی ایم او کے مطابق پاکستان امن کا خواہاں ہے،بھارت کی جانب سےجارحیت کےاقدامات جاری رہے تو بھرپورجواب دیا جائےگا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہاٹ لائن پر ہونے والے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطے میں ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی۔

پاک بھارت  ڈی جی ایم اوز نے مئی 2018 کے بعد ایل او سی پرسیز فائر کی مجموعی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دریں اثنا پاک ڈی جی ایم او نے ایل او سی کے ذریعے دہشتگردی کے بھارتی الزامات مسترد کر دیئے اور کہا کہ پاکستانی فورسز نے ایل او سی پر دہشتگردوں کی موجودگی یا نقل و حرکت نہیں دیکھی اگر قابل عمل انٹیلی جنس ہے تو شیئر کی جائے جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply