• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کا نیا وزیراعظم کون؟عمران خان یا شہبازشریف،انتخاب آج ہوگا

پاکستان کا نیا وزیراعظم کون؟عمران خان یا شہبازشریف،انتخاب آج ہوگا

اسلام آباد: پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کا انتخاب آج عمل میں لایا جائے گا ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

نئے پاکستان کے مشن کا پہلا قدم چند گھنٹوں کی دوری پر رہ گیا،ملک کا اگلا وزیرِ اعظم کون ہوگا؟ عمران خان یا شہباز شریف؟،اراکین آج قیمتی ووٹ سے اس کا فیصلہ کریں گے۔

جمعے کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت آج سہ پہر 3:30 بجے شروع ہوگا،جس میں اراکین اسمبلی ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے۔

اسمبلی ہال کو 2حصوں میں تقسیم کیا جائے گا،اراکین ووٹ دینے کیلئے اپنے امیدوار کی مخصوص لابی میں جائیں گے،جس کے بعد اکثریت حاصل کرنے والا امیدوارقائد ایوان اور ملک کا نیا وزیراعظم ہوگا۔

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان کی گنتی شروع کی جائے گی جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نتیجے کا اعلان کریں گے۔

قواعد کے مطابق ،وزیراعظم کے کیلئے 342 کے ایوان میں کسی بھی امیدوار کوسادہ اکثریت یعنی 172ووٹ لینا ہوں گے،اگر مطلوبہ ووٹ کسی کو نہ ملے تو ووٹنگ دوبارہ ہوگی اور پھر ایوان میں موجود ارکان کی اکثریت حاصل کرنے والا کامیاب قرار پائے گا۔

اس موقع پر نومنتخب وزیر اعظم ایوان سے اپنا پہلا خطاب بھی کریں گے اور یوں حکومت سازی کا اہم ترین مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

اِس وقت تحریک انصاف 152نشستوں کے ساتھ ایوان میں سب سے بڑی پارٹی ہے،مسلم لیگ (ن) کے پاس 81اور پیپلز پارٹی کے پاس 54سیٹیں ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ اُنہیں 180 سے زائد ووٹ ملیں گے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے انتخابی عمل کا حصہ نہ بننےکے اعلان سے (ن)لیگی امیدوار شہباز شریف کیلئے مشکلات بڑھ گئی جبکہ  عمران خان کوشہبازشریف پر واضح برتری حاصل ہوگئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انتخابی عذرداری، عدالتی التواء اورخالی ہونی والی نشستوں کے بعد قومی اسمبلی میں اراکین کی موجودہ تعداد 330ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply