الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے سے متعلق طریقہ کار کے لیے ٹاسک فورس کی آئی ووٹنگ رپورٹ ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کئی تجربات کے بعد آئی ووٹنگ کے قابل استعمال ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا اور آئی ووٹنگ کے قابل استعمال نہ ہونے پر اس کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
پائلٹ پراجیکٹ ابتدائی طور پر پورے حلقہ کے بجائے محدود علاقوں میں شروع کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ ٹاسک فورس سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی۔
ٹاسک فورس نادرا اور الیکشن کمیشن کے شعبہ قانون، آئی ٹی ونگ حکام پر مشتمل ہے۔
خیال رہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں