• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رانا ثناء اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کے احکامات جاری

رانا ثناء اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کے احکامات جاری

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

جمعے کولاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثناء اللہ کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی سماعت کی ۔

سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کو دی گئی سیکیورٹی واپس لی جا رہی ہے،سیکیورٹی کیلئے متعدد محکموں میں درخواستیں دائر کیں مگر کوئی جواب نہیں ملا، انتخابات کے بعد سے انہیں مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس حکام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے دلائل سننے کے بعد موجودہ سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply